نیشنل سنوکرچیمپئن شپ؛اسجد اقبال،نسیم اختر،سہیل شہزاد اور اویس اللہ منیر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

34

 

کراچی،21 جنوری(اے پی پی):اسجد اقبال،نسیم اختر،سہیل شہزاد اور اویس اللہ منیر فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 48 ویں این بی پی نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

 این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کےسنوکر ایرینا میں جاری چیمپئن شپ میں اتوار کوکھیلے گئے کوارٹرفائنلز نتائج کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میں نیشنل بینک کے اسجد اقبال نے پنجاب کے شاہد آفتاب کو سخت مقابلے کے بعد5-4سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی،ان کی جیت کا فریم سکور 58-26،0-81،28-70،39-68،71-42،68-30،58-71،77-42اور68-37رہا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں پنجاب کے نسیم اختر نے سابق ورلڈ چیمپئن پنجاب کے احسن رمضان کو 5-3 سے زیر کر کے ٹاپ فور میں جگہ پکی کی۔ ان کی جیت کا فریم سکور 1-72،8-71،74-01،68-58،58-07،57-39،50-74اور87-24رہا۔تیسرے کوارٹر فائنل میں سندھ کے سہیل شہزاد نے نمبر دو سیڈ اسلام آباد کے شان نمت کو 5-3سے قابو کیا اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔سہیل شہزاد کی جیت کا فریم سکور 69-14،77-30،13-65،82-04،71-02،32-99،48-52اور64-17رہا۔شان نمت نے چھٹے فریم میں 99کا بریک بھی کھیلا تھا

۔چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پنجاب کے اویس اللہ منیر نے ابتدائی چار فریمز ہارنے کے باجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے اسلام آباد کے عبدالجاوید کو 5-4سے مات دی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،اویس اللہ منیر کی جیت کا فریم سکور 30-68،0-96،1-89،12-70،78-07،98-01،66-40،67-0اور76-53رہا۔

سیمی فائنل بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل ہوگا،پہلے سیمی فائنل میں نیشنل بینک کے اسجد اقبال کا مقابلہ پنجاب کے نسیم اختر  اور دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے سہیل شہزاد کا مقابلہ پنجاب کے اویس اللہ منیر سے ہوگا۔