نیشنل پارٹی،بلوچستان کے عوام کے حقوق و خوشحالی کے لئے حقیقی جمہوری انداز میں جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

24

کوئٹہ، 19 جنوری (اے پی پی): نیشنل پارٹی صوبہ بلوچستان کے عوام کے حقوق و خوشحالی کے لئے بیلٹ کے ذریعے حقیقی جمہوری انداز میں جدوجہد کررہی ہے اور 8 فروری کو صوبہ کے عوام نیشنل پارٹی کو ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں بھیجیں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں عام انتخابات کے حوالے سے کوئٹہ سے آزاد امیدوار میر لیاقت لہڑی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے موقع پر کیا۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ آٹھ فروری کو بلوچستان کے عوام اپنے ضمیر کے مطابق اپنے حقیقی لوگوں کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیجیں تاکہ وہ بلوچستان کی خدمت کرسکیں ۔اس موقع میر لیاقت لہڑی نے نیشنل پارٹی کا ان پر اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کیا