نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ زیادہ ہوا؛ عمرگل 

21

اسلام آباد،12 دسمبر(اے پی پی ):پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ عمرگل  نے کہا ہے کہ  نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ زیادہ ہوا، بیٹنگ میں اگر 70-80 سکور پر پارٹنرشپ لگ جاتی تو ہم میچ میں ان ہوتے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی پیچز پر بڑا سکور ہوتا ہے، جس طرح سے صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا ہم کافی پرامید تھے لیکن بدقسمتی سے وہ رن آوٹ ہوگئے۔

عمر گل نے کہا کہ ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی کی عمدہ باؤلنگ ان کے لیے اور ہماری پوری کرکٹنگ فیملی کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے، عباس نے اپنا پہلا اوور بہترین کروایا ، ویریشن کے ساتھ باؤلنگ کی اور وکٹیں حاصل کیں۔

ایک سوال کے جواب  میں  عمر گل کا کہنا تھا کہ شاہین کے پہلے اوور میں وکٹ سے اندازہ ہوگیا تھا کہ بال گرپ کر رہا ہے۔ باؤلنگ کے شعبہ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں، کیچز کا ڈراپ ہونا بدقسمتی ہے وگرنہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 180-90 کے اسکور تک محدود کر سکتے تھے۔

بابر اعظم کی اننگز پر بات کرتے عمر گل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ٹاپ کلاس بیٹسمین ہے، وہ کبھی آوٹ آف فارم نہیں رہے ،صرف قسمت نے انکا ساتھ نہیں دیا آج جس انداز میں بابر نے بیٹنگ کی وہ ٹیم کے لئے بہت خوش آئند ہے اور آج کی اننگز سے بابر اعظم کا اعتماد بحال ہوا ہے۔