وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی بدولت آج ہاکی ٹیم عمان روانہ ہوئی؛طارق حسین بگٹی

24

اسلام آباد، 12 جنوری ( اے پی پی): صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق حسین بگٹی نے عمان میں قومی ہاکی ٹیم کے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت پر کہا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور ساتھ ساتھ نگراں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد کا بھی شکر ادا کرتا ہوں جن کی کاوشوں اور دلچسپی کی بدولت ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگانے میں آسانی ہوئی اور آج قومی ٹیم اولمپکس کوالیفائیر کھیلنے عمان روانہ ہوئی۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق حسین بگٹی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمان میں خود پہنچ کر دیکھ بھال کرونگا اور مجھے پوری امید ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمان 18 رکنی ٹیم اور سکواڈ روانہ ہوا ہے جس میں حماد شکیل بٹ کی کپتان  جبکہ ابوبکر نائب کپتان کے طور پر زمہ داریاں نبھائیں گے۔