وزیراعظم کی ہدایت پر 26جنوری بروزجمعہ پورے ملک میں بارش کے لئے نماز استسقا ادا کی جائے گی،طاہر اشرفی

10

 

 

اسلام آباد،22جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی و چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت  پر پورے ملک میں بارش کے لئے 26جنوری بروزجمعہ نماز استسقا ادا کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار حافظ محمد طاہر محمود اشرفی  نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔  انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رجب حرمت اور عظمت والا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں ملک میں جاری خشک سالی کے خاتمے کے لئے بارش کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کرتا ہوں ۔ انہوں نے تمام علما سے اپیل کی کہ روزانہ کی بنیاد پر فرض نمازوں کے بعد بارشوں کے لیے خصوصی طور پر دعا ئیں  کی جائیں  ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا،حکومت پاکستان، عسکری قیادت اور سلامتی کے اداروں کی بروقت کارروائی اور مدبرانہ فیصلے لائق تحسین ہیں ۔  پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے  اور  دنیا کے سامنے آ چکا ہے کہ پاکستان کادفاع مضبوط ہے۔