وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر میں نماز استسقاء کا اہتمام

21

 

اسلام آباد26 جنوری (اے پی پی ): وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ  کی ہدایت پر  آج جمعہ کے روز ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقاء  کا اہتمام کیا گیا  جس میں  حالیہ  طویل خشک سالی  کے خاتمے کے لیے  اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے   ملک و قوم کی سلامتی اور طویل خشک  سالی کے خاتمے کےلیے  باران رحمت کی دعا ئیں کی گئیں ۔استسقاء کے معنی ہیں بارش یا سیرابی مانگنا۔ یہ نماز خشک سالی اور بارش نہ ہونے کی صور ت میں ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔