راولپنڈی،17جنوری(اے پی پی): وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر سے اردن کے سفیر ڈاکٹر معین خراست نے بدھ کو یہاں وزارت دفاع میں ملاقات کی ہے ۔ وزیردفاع نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
وزیر دفاع نے دفاعی صنعت ، بالخصوص دفاعی ٹیکنالوجی میں مشترکہ پیداوار اور مہارت کے اشتراک کے ذریعے تعاون کے دائرہ کار کو اجاگر کیا ۔ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتیں آر اینڈ ڈی کا اشتراک کر کے تعاون کر سکتی ہیں۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی تعاون کے تمام شعبوں یعنی فوجی تربیت، سلامتی اور دفاعی صنعت میں ایک اہم صلاحیت موجود ہے۔