وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو کا دورہ

5

لاہور، 17 جنوری(اے پی پی): وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے تحت وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے کمشنر و ڈی جی محمد علی رندھاوا کے ہمراہ علی الصبح کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

 صوبائی وزیر نے پیکج ٹو کے وال پینلز کی یومیہ پیداوار اور کاسٹنگ کا جائزہ لیا اور اس کے علاؤہ گلشن راوی ٹی جنکشن پر واسا کی جانب سے نالے پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے پیکج ٹو کو ٹائم لائن کے مطابق مقررہ ہدف کے حصول کے لیے اضافی وسائل لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے کنٹریکٹر کو کام کی رفتار میں مزید تیزی لانے چاہیے۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ پیکج ٹو کا 42 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، 4267 پینلز انسٹال جبکہ 6527 پینلز تیار ہیں اور گرڈرز کی لانچنگ کا عمل جاری ہے۔

 اس موقع پر ایل ڈی اے، نیسپاک، واسا اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔