پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 312پوائنٹس کی کمی

25

 

جنوری 02،  (اے پی پی ):  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  منگل کے دن  کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا  اور  100 انڈیکس  312  پوائنٹس  کی کمی  کے ساتھ  گزشتہ روز کے 64,661 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.48 فیصد  کی کمی   کے ساتھ  64,349 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج مارکیٹ میں کل 378   کمپنیوں نے کاروبار  میں حصہ لیا جن میں سے  105  کمپنیوں نے حصص کی قیمتوں  میں اضافہ  252  کی قیمتوں  میں کمی  جبکہ   21کمپنیوں نے حصص کی قیمتوں  میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔

آج سب سے زیادہ اضافہ  سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ   اور ہوچسٹ پاکستان لمیٹڈ کے شیئر زکی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی پاکستان ٹوبیکو کمپنی    اور ماری پٹرولیم کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی ۔ کاروبار کے لحاظ  سے آج  کے ۔الیکٹرک، ورلڈ کال ٹیلی کام اور  بینک آف پنجاب سرفہرست رہے۔