جنوری ،04 (اے پی پی ): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کے روز کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 7.69 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ گزشتہ روز کے 64,646 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.01 فیصد کی کمی کے ساتھ 64،639 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں کل 360 کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا جن میں سے 155 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 184 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21کمپنیوں نے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
آج سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور پاکستان اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے شیئر زکی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی محمود ٹیکسٹائل ملز اور تھل لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی۔ کاروبار کے لحاظ سے آج کے۔الیکٹرک، ورلڈ کال ٹیلی کام اور فوجی فوڈز سرفہرست رہے۔