پاکستان انڈر 19 ٹیم کا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا آخری روز

20

اسلام آباد، 05 جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 ٹیم کا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا آخری روز، ٹیم نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے انڈور سکول میں ٹریننگ کی۔

آج بروز جمعہ   دوپہر 3 بجے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے چار کھلاڑی پریس کانفرنس ہال فار اینڈ بلڈنگ میں میڈیا مکس زون میں حصہ لیں گے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم چھ جنوری کی رات لاہور سے براستہ دبئی جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوگی۔

ہفتے کے روز روانگی سے قبل کپتان سعد بیگ دوپہر 12 بجے قذافی اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس ہال فاراینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کریں گے۔