اسلام آباد (اے پی پی): پاکستان اور ایران نے حالیہ کشیدگی کے اثرات کو کامیابی کے ساتھ زائل کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور سرحدپار دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے سرکاری دوہ پر آئے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہ حیان نے پاکستانی دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے بارے میں پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں قائدین نے صحت مند مکالہ اور بارآور تعاون کومثبت اور دور رس نتائج کے حامل باہمی تعلقات کا ذریعہ قرار دیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔