اسلام آباد،5 جنوری(اے پی پی ): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ کے دن کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ گزشتہ روز کے 64،639 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.19 فیصد کی کمی کے ساتھ 64,514 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں کل 362 کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا جن میں سے 161 کمپنیوں نے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 187 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
آج سب سے زیادہ اضافہ نیسلے پاکستان اور سیفائر فیبرکس کے شیئر زکی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی یونی لیور پاکستان اور پاکستان سروسز لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی۔ کاروبار کے لحاظ سے آج کے۔الیکٹرک، ورلڈ کال ٹیلی کام اور بینک آف پنجاب سرفہرست رہے۔