پاکستان میں مصر کے سفیر کی وزیر دفاع سے ملاقات ،دونوں ممالک کے باہمی امور ومفادات پر تبادلہ خیال

25

راولپنڈی ،18 جنوری (اے پی پی): پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن نے آج وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے ان کے دفتر وزارت دفاع راولپنڈی میں ملاقات کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار تاریخی اور روایتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات قابل ذکررہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی فوجی طاقت اکٹھی کرکے اور دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ مصر اور پاکستان تمام شعبوں میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کو ایک جیسے چیلنجز کاسامنا ہے اوردونوں کے مشترکہ سٹریٹجک مفادات ہیں اور باہمی امن وامان و ترقی کے لیے یکساں خواہشات رکھتے ہیں۔

معزز مہمان نے وزیردفاع کا شکریہ ادا کیا اوردفاع سمیت باہمی دلچسپی کے تمام معاملات میں پاکستان کیساتھ ملکر اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔