پاکستان کادوروزہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شو، نیو یارک میں منعقد

11

نیویارک،28جنوری (اے پی پی ): پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) نے صوبائی سیاحت کے محکموں، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (T-DAP)، نیویارک میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے تعاون سے ملک کی سیاحت کی نمائش کی گئی۔ PTDC، TDAP اور نجی شعبے کی 24 کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل 60 رکنی وفد نے ٹریول اینڈ ایڈونچر شو، نیویارک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے منعقد کیا گیا ۔ٹریول اینڈ ایڈونچر شو نیویارک میں پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کیا جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت غلام محمد، سابق وزیر سیاحت گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان ا قونصلر راجہ ناصر علی خان اور جنرل عامر احمد اتوزئی بھی موجود تھے۔اپنے پیغام میں ریاستی وزیر برائے سیاحت اور چیئرمین پی ٹی ڈی سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت ٹیم کو اس بین الاقوامی سفری میلے میں “پاکستان پویلین” کے قیام کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔