اسلام آباد ،3 جنوری( اے پی پی): پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ، ٹی ٹوئنٹی سیریز قومی ٹیم آج شپ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل چھ کھلاڑی اعظم خان، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان ٹیم ہوٹل سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ۔
کھلاڑیوں کے ساتھ ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات بھی روانہ ہوگئے۔ قومی کرکٹ ٹیم آج شب ساڑھے نو بجے نجی ایئرلائن سے لاہور سے براستہ دبئی آکلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔