پاکستان کے پہلے خواتین ڈرائیونگ سکول، ٹیسٹ سنٹر کا افتتاح

69

 

 اسلام آباد ، 23 جنوری (اے پی پی): سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے پاکستان کے پہلے خواتین ڈرائیونگ سکول اور ٹیسٹ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اسلامک ریلیف تنظیم کے تعاون سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں قائم کیا گیا پاکستان کا پہلے خواتین ڈرائیونگ سکول اور ٹیسٹ سنٹر ہے۔

 آئی سی سی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا مثبت کردار معاشرے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خواتین کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ،اس سلسلے میں انکو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کیلئے متعدد اقدامات کی ضرورت ہے جس میں سے ایک اس خواتین ڈرائیونگ سکول کا قیام بھی ہے۔