پاک افغان بارڈر طورخم 11دن بعد دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دی گئی

12

 

پشاور، 23جنوری(اے پی پی): پاک افغان بارڈر طورخم 11دن بعد دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دی گئی جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ گاڑیاں دونوں طرف سے داخل ہو گئی ہیں۔

طورخم بارڈر پر دونوں اطراف سے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کے لئے 31مارچ 2024تک  پاسپورٹ اور ویزہ شرط میں ریلیف ٹائم بھی دیا گیا ہے۔

طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولنے کے بعد  دونوں اطراف سے مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئی ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز ڈرائیورز اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دونوں ممالک کے حکام نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔