پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے ساحلی قصبے کپر میں مفت میڈیکل کیمپ

50

 

اسلام آباد ،16 جنوری (اے پی پی) : پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے ساحلی قصبے کپر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات کی ایک کڑی ہے,پاک بحریہ مستقبل میں بھی ساحلی علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔