پرائم منسٹرز گرین یوتھ موومنٹ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ماحول کو پائیدار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے؛وصی شا ہ

17

کراچی، 22جنوری(اے پی پی ):وزیر مملکت  برائے سیاحت اور وزریر اعظم کےمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان وصی شا ہ   نے کہا ہے کہ  پرائم منسٹرز گرین یوتھ موومنٹ ایک ہشت پہلو پروگرام  ہے  جو  ملک  کے نوجوانوں کو  نہ  صرف  روزگار فراہم کررہا  ہے  بلکہ ماحول  کو پائیدار  بنانے  میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں پرائم منسٹرز گرین  یوتھ  موومنٹ  کے  تحت منعقدہ  ایک روزہ گرین انوویٹ ویسٹ کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے وصی شا ہ  کا  کہنا تھا کہ حکومت  نوجوانوں میں انٹر پنیور شپ کو فروغ  دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ نوجوان اپنا کاروبار کر کے  نا صرف خود باعزت  روزگار کما سکتے ہیں  بلکہ مزید لوگوں  کو روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ  بھی  بن  سکتے ہیں۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ کانفرنس  میں  شامل  یہ نوجوان   اس بات پر پختہ یقین  ظاہر کرتا ہے کہ  اگر آپ  پختہ عزم کے ساتھ  آگےبڑھیں  گے تو  ترقی  آپ کا مقدر بنے  گی ۔

معاون خصوصی  نے  کانفرنس میں   منتخب ہونے والے  نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کانفرنس  میں  شامل  یہ   نوجوان پورے پاکستان کی  نمائندگی کر رہے ہیں  ۔ حکومت نوجوانوں  کو  صحیح سمت گامزن کرنے کی جانب  ہرممکن کوشش کر رہی  ہے ، آج  کی  یہ کانفرنس انہی کوششوں کا ایک  سلسلہ ہے۔ ان کا  کہنا تھا  آج  کی  کانفرنس میں شامل نوجوانوں  نے جو آئیڈیاز پیش کیے  وہ سب  خوشی کا باعث ہیں۔

گرین انوویٹ ویسٹ کانفرنس  میں  9 منتخب نوجوانوں  نے مائع اور ٹھوس فضلہ کے انتظام کے لیے جدید حل کے لئے اپنے  اپنے  آئیڈیاز   پیش  کیے ۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان میں مائع اور ٹھوس فضلہ کے انتظام کے لیے جدید اور پائیدار حل  کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

معاون خصوصی  برائے امور نوجوانان  وصی شاہ  نے   آئیڈیاز   کی بنا  پر  پوزیشنز  حاصل کرنے والے نوجوانوں میں  چیک اور ٹرافی تقسیم کی ۔ پہلی، دوسری اور تیسری   پوزیشن حاصل کرنے والے   نوجوانوں  کو  بالترتیب  5 لاکھ ، 3 لاکھ  اور 2 لاکھ روپے  کے انعامی چیک  تقسیم   کیے  گئے ۔

کانفرنس  مین ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر لالہ روم اعجاز  پروجیکٹ ڈائریکٹر ایچ ای سی عرفان اللہ صاحب محترم ڈاکٹر محمد علی ملک ڈپٹی سیکرٹری پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام نے بھی شرکت کی۔