پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ہیلتھ سیکٹر کی 3ترقیاتی سکیموں کیلئے 7ارب روپے سے زائد فنڈز منظورکردئیے

13

 

لاہور،24جنوری( اے پی پی ): صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 44واں اجلاس چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو  کی  زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی 3ترقیاتی سکیموں کیلئے 7ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کئے گئے۔میو ہسپتال کی تزئین وآرائش کیلئے 2 ارب 33کروڑ 48لاکھ گنگا رام ہسپتال کی تزئین و آرائش کیلئے 1 ارب 28کروڑ 70لاکھ منظور کئے گئے۔اجلاس میں سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ کیلئے 4ارب 2کروڑ 40لاکھ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے شرکت کی۔