پی این سی اے میں  مدرسہ طلباء کی خطاطی ورکشاپ اختتام  پذیر

21

اسلام آباد، 11 جنوری( اے پی پی ): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس   میں  ممتاز خطاط   ناصر خان سیماب کی جانب سے خطاطی ورکشاپ، “اے کیلیگرافک جرنی (A Calligraphic Journey)” اختتام  پذیر ہو گئی ہے ۔وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافتی ترقی  جمال شاہ کی سرپرستی میں یہ ورکشاپ خطاطی کے پیچیدہ فن کی ایک قابل ذکر تحقیق ثابت ہوئی۔

اختتامی تقریب میں مدرسہ کے ان ہونہار طلباء کے غیر معمولی کاموں کی نمائش کی گئی جنہوں نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔

ناصر خان سیماب کی رہنمائی میں، دو ہفتے تک جاری رہنے والی ورکشاپ نے مدرسہ کے طلباء کو خطاطی کی مختلف طرزوں اور تاریخی سیاق و سباق کو تلاش کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس نمائش میں ان کی فنکارانہ کوششوں کو نمایاں کیا گیا۔

وفاقی سیکرٹری حمیرا احمد ، پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایم ایوب جمالی نے تقریب میں فن خطاطی سے وابستہ اور ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلباء  میں اسناد تقسیم  کیں۔