اسلام آباد، 22 جنوری(اے پی پی ): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے زیر سرپرستی بلاک سی کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اپ گریڈیشن کا مقصد اراکین سینیٹ اور ملازمین کو بہتر کام کا ماحول فراہم کرنا ہے۔ اپ گریڈیشن سے ملازمین کے استعداد کار اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔