چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا الیکشن کنٹرول روم کا معائنہ

29

کوئٹہ، 26 جنوری (اے پی پی)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں قائم الیکشن کنٹرول روم کا معائنہ کیا ،چیف سیکرٹری بلوچستان کو سیل آمد کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا  گیا کہ صوبائی کنٹرول روم، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر S&IT ڈیپارٹمنٹ میں قائم کیا گیا   ہے،  انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، لیویز، آرمی اور ایف سی کمیونیکیشن ونگ کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔الیکشن(7، 8 اور 9 فروری کو 24/7) وقت کی نگرانی کے لیے سائنس اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے چار آئی ٹی ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے۔

 بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کنٹرول روم کا مقصد انتخابات کے عمل کے لیے فراہم کی جانے والی مجموعی سیکیورٹی کی نگرانی کرنا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ حکام کو بروقت معلومات فراہم کریں گئے  الیکشن سیل کے زریعے مختلف مقامات پر بیلٹ پیپر کی ایئرلفٹ اور ٹرانسپورٹ کی نگرانی کی جائے گی،

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نیالیکشن کنٹرول روم کے  دورے  کے موقع پر کہا کہ عام انتخابات کی صاف و شفاف انعقاد نگران صوبائی حکومت کی اہم زمہ داری ہے نگران صوبائی حکومت انتخابات منعقد کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پولنگ کے دن جن اسٹیشنز پر پولنگ ختم ہوتی ہے یا ووٹنگ کا عمل شروع ہو ان کا ڈیٹا کنٹرول روم کی سکرین پر ظاہر کیا جائے تمام ڈویژنز کی انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ سٹیشنز کی لوکیشن کنٹرول روم کی سکرین پر دی جائے اور بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے لیے اضلاع کی سطح پر ہنگامی منصوبہ مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ذاہد سلیم،  بھی ان کے ہمراہ موجود  تھے،