ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

0

اسلام آباد، 25 جنوری ( اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں   منعقد ہوا۔اجلاس میں ریٹرننگ آفیسرز ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ریٹرننگ آفیسرز این اے 46 ، این اے 47 ، این اے 48 کو  ہدایت کی  کہ پولنگ اسٹیشن کے انتظامات کو بروقت مکمل  کرنے کے ساتھ ساتھ عام انتخابات کے  پر امن محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضروری اقدامات کریں اور   ہدایات جاری کی کہ تمام امیدواروں کو قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کروایا جائے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی   کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات ، پانی ، لائٹس ، سیکورٹی و دیگر انتظامات کو چیک کرنے اور مزید بہتری کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔