لاہور،17جنوری(اے پی پی):نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ڈیزائن فیسٹیول تجربات اور معلومات کے تبادلے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا،2 تا 4 فروری تک منعقد ہونے والے ایونٹ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لمز یونیورسٹی کی طالبات سے گفتگو میں کیا۔چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر)محمد ساجد کھوکھر،سی ای او ٹیوٹا،سینئر ڈی جی اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجودتھے۔ملاقات میں لمز یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ رن سوسائٹی انڈیکس کے زیر اہتمام تین روزہ لاہور ڈیزائن فیسٹیول پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیرصنعت نے کہا کہ
لمز یونیورسٹی کی طالبات نے صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویر سے ایونٹ میں ٹیوٹا کی سپانسر شپ کیلئے استدعا کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اداروں میں تعاون اور اشتراک سے اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں،ایونٹ کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تا ہم ایونٹ کیلئے ٹیوٹا کی سپانسر شپ کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ یہ ایونٹ تجربات اور معلومات کے تبادلے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جدید علوم کو فروغ دے کر معاشی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں،پنجاب حکومت جدید تعلیم کے فروغ کے حوالے سے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔