کھیلوں کے میدان سے بڑی خبر، پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس 2024 کے لئے کوالیفائی کرلیا

4

اسلام آباد ،09 (اے پی پی ):کھیلوں کے میدان سے بڑی خبر، پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس 2024 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کشمالہ طارق نے  پیر کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ کے دوران 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔کشمالہ نے فائنل میں 236.3 کے اسکور کے ساتھ پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوالیفائی کیا۔ہندوستان کی ایشا سنگھ اور ریتھم سنگوان نے بالترتیب طلائی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔  ایشا کا اسکور 243.1 رہا جبکہ ریتھم سنگوان کا اسکور  214.5 رہا۔کشمالہ نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ابتدائی راؤنڈ میں کشمالہ نے 575 پوائنٹس حاصل کر کے فائنل کے لیے اپنی جگہ کو یقینی بنایا۔  فائنل راؤنڈ میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے گولڈ میڈل کے لیے ہندوستان کی ایشا سے مقابلہ کیا۔کشمالہ طلعت گلفام جوزف اور غلام مصطفیٰ بشیر کے بعد اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری پاکستانی شوٹر بن گئیں ہیں۔