لاہور، 19 جنوری (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے داتا دربار میں عالمی تصوف کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار توقیر محمود وٹو، منیجر داتا دربار طاہر مقصود بھی اس موقع پر موجود تھے۔