ہاکی فائیو ورلڈ کپ ، پاکستان نے نائجیریا کو 11-5 سے شکست دے دی

7

اسلام آباد،28جنوری (اے پی پی):پاکستان نے ایف آئی ایچ  فائیو ہاکی ورلڈ کپ  میں اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ اتوار کو مسقط میں اپنے پہلے میچ میں نائیجیریا کو 11-5 سے شکست دی ۔پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے ہیٹرک سمیت 5 گول کیے جبکہ عبدالحنان شاہد نے چار گول کیے ، انہوں نے ہیٹرک بھی کی۔ ارشد لیاقت اور زکریا حیات نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان کل اپنا دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا، یہ ٹورنامنٹ پہلی بار ہاکی 5 ورلڈ چیمپئن شپ ہے، جس کا اہتمام بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے کیا ہے اور ہر طرف پانچ کھلاڑیوں کے مختلف فارمیٹ کے ساتھ کھیلا گیا ہے۔