یونیورسٹیوں کے رجسٹرار سنڈیکیٹ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں ؛ نگران صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر

28

 

لاہور، 16 جنوری ( اے پی پی ):نگران صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا ہے کہ  یونیورسٹیوں کے رجسٹرار سنڈیکیٹ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں ،ایچ ای سی تمام وائس چانسلرز کو ایمرجنسی پاورز کے استعمال میں قواعد و ضوابط ملحوظ رکھنے کے لیے سرکلر جاری کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے اساتذہ شکایات کے ازالے کے لیے ادارہ جاتی ڈسپلن کا خیال رکھیں یونیورسٹیوں میں نئے فیکلٹی ممبرز کی بھرتی پر الیکشن کمیشن نے فی الحال پابندی لگا رکھی ہے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اپنے اخراجات پر کنٹرول کریں مستقبل میں حکومتی امداد میں کمی ہو سکتی ہے ۔

اجلاس میں گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ بھی منظور کر لیا گیا۔صوبائی وزیر نے گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں مستقل بنیادوں پر رجسٹرار کی اوپن مارکیٹ سے تعیناتی کی ہدایت کر دی ۔

اجلاس میں ایچ ای سی اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سینیئر افسران نےشرکت کی۔