اسلام آباد، 26 جنوری (اے پی پی): یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل نیٹ ورک رکھنے والے ادارہ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
کارپوریشن بیک وقت 4000سے زائد سٹورز 130سے زائد وئر ہاوئسز کی آنلائن ٹرانزکشن ریکارڈ کرنے والا بہترین ڈیٹا بیس کا حامل ادارہ ہے جس میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم، ہیومن ریسورس منیجمنٹ، سپلائی چین منیجمنٹ، اور فنانشل منیجمنٹ کا شاہکار سسٹم موجود ہے
اس کے ساتھ ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ اور نادرا کے ساتھ اشیاء خوردونوش پر ٹارگیٹڈ سبسڈی فراہم کرنے والا واحد ڈیجیٹل نظام صرف یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے پاس ہے۔
کارپوریشن کے نئے ڈیجیٹل نظام کے چرچے اب دنیا میں ہورہے ہے جو پورے ملک کیلئے ایک اعزاز ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامکس فورم 2024 کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کی کمپیوٹرائزیشن کو سراہا گیا جو کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور پاکستان کے لئے ایک اہم سنگ میل اور اعزاز ہے۔