ایشین سنوکر چیمپئن شپ ، پاکستان کے اویس منیرنے سلور میڈل جیت لیا

1

دوحہ،23 فروری ( اے پی پی) قطر میں منعقدہ اے سی بی ایس ایشین مینزاسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اویس اللہ منیرکو ایران کے علی قراگوزلو نے شکست دے دی۔ انہوں نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

 منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق فائنل میں اویس منیر کا مقابلہ ایران کے علی قراگوزلو سے تھا، اویس منیر نے پہلے دو فریم 17-67 اور 01-73 سے جیت کر دو، صفر کی برتری حاصل کرلی تاہم ایرانی کیوئسٹ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اویس منیر کو خاطر میں نہ لائے اور لگاتار 5 فریم جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ علی قراگوزلو کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 62-52، 58-29، 90-35، 68-34 اور 70-44 رہا۔