این اے-209 سانگھڑ 1سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی امیدوار شازیہ جنت مری ایک لاکھ 56 ہزار 2 ووٹ لے کر کامیاب

0

اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-209 سانگھڑ 1سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی امیدوار  شازیہ جنت مری ایک لاکھ 56 ہزار 2 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائیں۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار محمد خان جونیجو ایک لاکھ 39 ہزار 604 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 52.06 فیصد رہا۔