این اے 247 کراچی وسطی 1سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 64 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

0

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کراچی وسطی 1 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار خواجہ اظہار الحسن 64 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق   آزاد امیدوار سید عباس حسین 52ہزار 5 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔