این اے 249 کراچی وسطی 3سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 77 ہزار 529 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

0

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی وسطی 3سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار  احمد سلیم صدیقی 77 ہزار 529 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق   آزاد امیدوار عزیز علی خان 51 ہزار 152 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔