ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک رہنے کا امکان ہے؛ محکمہ موسمیات

0

اسلام آباد، 12 فروری (اے پی پی ): ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔ تاہم بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔ تاہم بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش  ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا، تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش،جیوانی 06، گوادر 02 اور تربت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔