اسلام آباد،11 فروری(اے پی پی ):اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گااور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/ مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکے روز شام/رات کے اوقات میں کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/ رات میں ایبٹ آباد، مانسہرہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش / ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ پسنی، تربت، کیچ، گوادر اور پنجگورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔