اسلام آباد،14فروری(اے پی پی):این اے 49 اٹک سے مسلم لیگ ن شیخ آفتاب کے بھتیجے دانیال شیخ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 49 سے شیخ آفتاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
دانیال شیخ نے کہا کہ میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے این اے 49 میں الیکشن کمیشن کو دھاندلی سے متعلق پٹیشن دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے میجر طاہر صادق کی درخواست پر آر او این اے 49 سے رابطہ کرنے کا حکم دیا تھا،درخواست گزار سے رابطہ کرنے کے باوجود وہ آر او آفس نہیں آئے،طاہر صادق کے آر او آفس نہ آنے پرالیکشن کمیشن نے این اے 49 سے شیخ آفتاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹک کی تینوں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد امیدوار موقع پر موجود تھے جبکہ میجر طاہر صادق نے الیکشن مہم ہی نہیں کی۔