امید ہے کہ نئی پارلیمنٹ ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریگی ،نو منتخب ایم این اے میاں عثمان اویسی کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

6

اسلام آباد،29فروری( اے پی پی): نو منتخب ممبر قومی اسمبلی میاں عثمان اویسی نے” اے پی پی” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل جل کر چارٹر آف اکانومی پر کوئی لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی شروع ہونے والی پارلیمنٹ ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنااہم کردار ادا کرے گی ۔