اوکاڑہ ؛فوڈ اتھارٹی نے 2000 کلو مردہ مرغیوں کی بھاری کھیپ پکڑ لی،مضر صحت گوشت تلف

21

اوکاڑہ، 19 فروری(اے پی پی):فوڈ اتھارٹی نے 2000 کلو مردہ مرغیوں کی بھاری کھیپ پکڑ لی،مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کے آفیسر محمد عاصم جاوید نے اطلاع ملنے پر فیصل آباد روڈ کینال ویو کے قریب  واقع کولیکشن پوائنٹ پر  چھاپہ مار کر 2000  کلو مردہ مرغیاں پکڑ لیں جن کومختلف فوڈ  پوائنٹ پر سپلائی کیا جانا تھا۔محکمہ فوڈ نے مردہ مرغیوں کی بھاری کھیپ تلف کردی اور کولیکشن پوائنٹ اونر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی آفیسر محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے خلاف فوڈ اتھارٹی سخت کاروائی عمل میں لا رہی ہے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔