ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑی قطر پہنچ گئے

0

اسلام آباد،16 فروری(اے پی پی):ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے اویس اللہ منیر اور محمد نسیم اختر قطر پہنچ گئے۔ ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ 17 تا 24 فروری قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جائے گی۔

 صدر پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن جاوید کریم کے مطابق اویس اللہ منیر اور محمد نسیم اختر،، ریفری/ منیجر نوید کپاڈیہ کے ہمراہ فلائٹ نمبر ایف زیڈ 332 پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب روانہ ہوئے۔