اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔20 صوابی 2 سے آزاد امیدوار شہرام خان ایک لاکھ 22ہزار 965ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کے وارث خان 47ہزار535ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب39.54 فیصد رہا۔











