اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔76 نارروال2 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احسن اقبال چوہدری ایک لاکھ 36ہزار279ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جاوید صفدر کاہلوں ایک لاکھ 9ہزار309ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.27 فیصد رہا۔











