اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔160 بہاولنگر1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد عبدالغفار وٹو ایک لاکھ 18 ہزار 116 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن /ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد اصغر ایک لاکھ 10 ہزار 294 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔











