اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔262 کوئٹہ 1سے آزاد امیدوار عادل خان بازئی 20 ہزار 273 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار ملک سکندر خان 12 ہزار 873 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔