این اے216 مٹیاری  سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوا ر مخدوم جمیل الزماں  کامیاب

19

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے216 مٹیاری  سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوا ر مخدوم جمیل الزماں ایک لاکھ 24 ہزار 536  ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد  4 لاکھ 17 ہزار 629  جبکہ  2 لاکھ 24 ہزار 811 ووٹ ڈالے گئے۔ یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 53.83 فیصد رہی ۔ یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بشیر احمد 80 ہزار 439  ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔