بارش کے باعث سکھر میں موسم سرد،سڑکوں پر ٹریفک برائے نام

19

سکھر،26فروری(اے پی پی): ہلکی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا،سڑکوں پر ٹریفک اور بازاروں میں رش ختم ہو گیا۔ پیر کی صبح سے سکھر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے جو وقفے وقفے سے ہوتی رہی۔ بارش کے باعث سکھر شہر کی بازاروں میں رش ختم اور سڑکوں پر ٹریفک برائے نام ہے۔ بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جسے سردی واپس آگئی ہے۔