بارہویں عام انتخابات کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تاریخی ٹرن آؤٹ دیکھنے میں نظر آیا

9

لاہور، 8 فروری ( اے پی پی ) پاکستان کے بارہویں عام انتخابات کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تاریخی ٹرن آؤٹ دیکھنے میں نظر آیا ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی ،مسلم لیگ ن،جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ لاہور میں ووٹرز بڑی تعداد میں باہر نکلا ہے اور تاریخی ٹرن اوور دیکھنے کو ملا ہے ۔سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹرن اوور تاریخ میں ہونے والے تمام الیکشن میں زیادہ دکھائی دیا ہے جس کے بعد کے دعوے ساری جماعتیں ہی کر رہی ہیں۔