بغیر کسی تعطل کے انتخابی  نتائج کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے متبادل ویب سائٹ   بنائی گئی  ہے؛ الیکشن کمیشن کے  ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی محمد خضر عزیز  کی  ” اے پی پی” سے  خصوصی گفتگو

9

اسلام آباد،8 فروری(اے پی پی ): الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد خضر عزیز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بغیر کسی تعطل کے نتائج کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے متبادل ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔

ان خیالات کا اظہارالیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد خضر عزیز نے ” اے پی پی”سے انتخابی نتائج کی ترسیل کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وٹس ایپ، ای میل اور فیکس کے ذریعے انتخابی نتائج کی وصولی کے حوالے سے بھی  جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ٹی محمد خضر عزیز کا کہنا تھا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر کام کرے گا، یہ سسٹم ایسے علاقے جہاں پر کنکٹیویٹی کے مسائل ہیں وہاں پر سیٹلائٹ کمیونیکیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔