لاہور 2 فروری ( اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مشن جاری ،نگران وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نےکمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔
بند روڈ منصوبے کا پیکج ون تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن، چوبیس گھنٹے کام پوری رفتار سے جاری پیکج ون کا مجموعی طور پر 81 فیصد کام مکمل، اسفالٹ 75 فیصد مکمل کر لی گئی۔نیازی چوک تا سگیاں تمام سیکشنز پر کام بلاتعطل جاری، سٹیچ بیمز اور الیکٹرک پولز لگانے کا عمل جاری ہے۔پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو پر اضافی مشینری اور وسائل لگانے سے کام میں تیزی پیکج ٹو کا 68 فیصد کام مکمل، اسفالٹ، فلنگ سمیت تمام پہلوؤں پر کام بیک وقت جاری ہے۔بند روڈ منصوبے بارے سائٹ آفس میں اجلاس، یومیہ ٹارگٹ کا جائزہ لیا گیا۔
پیکج ون اور ٹو کے تمام سیکشنز پر کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دونوں پیکجز کے کنٹریکٹرز نے پیشرفت بارے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر نے پیکج ٹو کے کام کو ٹارگٹ کے مطابق ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کو ہر صورت وزیراعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن پر مکمل کیا جائے گا۔بند روڈ منصوبے کی تکمیل سے یومیہ اڑھائی لاکھ سے زائد گاڑیاں مستعفید ہونگی۔
شہر کے مصروف ترین راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسلہ جلد حل ہوگا۔ اس موقع پر ایل ڈی اے، نیسپاک اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران موجود تھے۔











